ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بینکاک سے لوٹنے وا لی بھٹکل کی ایک خاتون کروناوارڈ میں داخل

بینکاک سے لوٹنے وا لی بھٹکل کی ایک خاتون کروناوارڈ میں داخل

Sun, 15 Mar 2020 20:28:30    S.O. News Service

بھٹکل:15؍مارچ(ایس اؤ نیوز) ایک ہفتہ پہلے بنکاک سے لوٹنے والی بھٹکل کی ایک خاتون کو  بھٹکل سرکاری اسپتال میں کرونا وارڈ میں رکھا گیا ہے، جس پر کرونا وائرس کے اثر کا شبہ ہے۔ خاتون کو کرونا وارڈ کے خصوصی وارڈ میں داخل کرنے کے ساتھ ہی بھٹکل میں مشتبہ کرونا کا علاج پانے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔البتہ کرونا وائرس کے شبہ میں جس شخص کو پہلے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا، اُس کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے جس پر بھٹکل کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

مشتبہ خاتون کے متعلق کہاجارہاہےکہ وہ  ایک ہفتہ پہلے ہی بینکاک سے بھٹکل لوٹی تھی، زکام اور بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاعات کے ملنے کے بعد اس کے گلے کا تھوک جانچ کے لئے شیموگہ روانہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے جانکاری دیتےہوئے ضلع کے میڈیکل آفیسر اشوک کمار نے بتایا کہ کرونا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد 14دنوں تک وہیں موجود رہتاہے۔ اس مدت کے دوران  کسی بھی وقت وائرس کے نتائج ظاہر ہوسکتےہیں۔ متعلقہ خاتون بھٹکل پہنچ کر 5-6دن ہوگئے ہیں پیشگی اقدا م کے طورپر ان کا کورونا وارڈ میں علاج کیاجارہاہے۔لیباریٹری کی رپورٹ جیسے ہی موصول ہوگی اسی کے مطابق  اگلی کارروائی کی جائے گی۔

سنیچر کو کروناوائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ جتاتے ہوئے کرونا کے خصوصی وارڈ میں جس  40سالہ  شخص  کوداخل کیا گیا تھا، اُس کا خون اور کف بھی جانچ کے لئے شموگہ روانہ کیا گیا تھا، مگر اب اطلاع ملی ہے کہ  اس کے خون اور کف کی جانچ نگیٹیو میں آئی ہےجس سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

میڈیکل ذرائع کی طرف سے اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ  متعلقہ شخص کے خون اور کف کو   احتیاطاً  پھر ایک بار  جانچ کے لئے لیباریٹری کو بھیجا گیا ہے اور متعلقہ شخص کا علاج ہنوز جاری ہے۔


Share: